شام کی عرب لیگ میں دوبارہ شمولیت، امریکہ نے مخالفت کر دی

May 09, 2023 | 11:13:AM
شام کی عرب لیگ میں دوبارہ شمولیت، امریکہ نے مخالفت کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکا کی جانب سے شام کی عرب لیگ میں دوبارہ شمولیت پر تنقید کرتے ہوئے مخالفت کر دی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خانہ جنگی اور وحشیانہ تشدد کے بعد شامی صدر بشار الاسد تعلقات کو معمول پر لانا چاہ رہے ہیں جو کہ اس کے حق دار نہیں، ہم شام میں بشارالاسد حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات کبھی معمول پر نہیں لائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کانگو: شدید بارش اور سیلابی ریلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 400 سے تجاوز کر گئی

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق شام کے ساتھ تعلقات استوار کرنے پر امریکا اپنے اتحادیوں کی بھی حمایت نہیں کرتا اور امریکا عرب شراکت داروں کے ساتھ شام میں استحکام اور شدت پسندی روکنے کیلئے حمایت جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ دس سال تک معطل رہنے کے بعد عرب لیگ میں شام کی رکنیت بحال کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ 2011 میں عرب لیگ نے شام کی عرب لیگ رکنیت معطل کر دی گئی تھی جس کی بحالی کیلئے سعودی عرب میں ہونے والی عرب لیگ کے اجلاس میں شام کی رکنت بحال کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔