سابقہ فاٹا اور پاٹا/ مالاکنڈ ڈویژن کو اگلے مالی سال کیلئے ٹیکس سے استثنیٰ دیدیاگیا

Jun 09, 2023 | 21:41:PM
سابقہ فاٹا اور پاٹا/ مالاکنڈ ڈویژن کو اگلے مالی سال کیلئے ٹیکس سے استثنیٰ دیدیاگیا
کیپشن: سابق فاٹا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مشیروزیراعظم انجینئرامیرمقام کی خصوصی درخواست پر وزیراعظم شہبازشریف اور کابینہ نے سابقہ فاٹا اور پاٹا/ مالاکنڈ ڈویڑن کو اگلے مالی سال کیلئے ٹیکس سے استثنیٰ دےدیا۔
ایک بیان میں مشیروزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئرامیرمقام نے بتایا کہ سابقہ فاٹا/پاٹا کو اگلے مالی سال کیلئے ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے پر اللہ تعالیٰ کے بعد وزیراعظم شہبازشریف اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ان مشکل اور کھٹن حالات میں بھی فاٹا/پاٹا کے عوام کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے مزید ایک سال کیلئے ٹیکس سے چھوٹ دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا صحافیوں کیلئے بڑا تحفہ
 انہوں نے سابقہ فاٹا اور پاٹا کے عوام کو مبارکباد دی اور کہا کہ پہلے بھی جب ٹیکس کا نفاذ کیا گیا اس وقت بھی مرکز میں حکومت میں ہوتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کے سامنے عوام کا مقدمہ لڑا اور اب بھی عوام کی وکالت کی پہلے بھی ٹیکس کو نافذ ہونے نہیں دیا اور اب بھی بھرپور کوشش کے بعد عوام کیلئے خوشخبری لایا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ اس فیصلے سے ان خطوں میں کاروبار زندگی کوتقویت ملی گی اور تاجر برادری سمیت عوام کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے مراعات کا اعلان کر دیا