سپریم کورٹ کا گالف کلب نیلامی جلد مکمل کرنے کی ہدایت، ہم اس سارے عمل سے خوش نہیں: چیف جسٹس

Jun 09, 2023 | 15:35:PM
سپریم کورٹ کا گالف کلب نیلامی جلد مکمل کرنے کی ہدایت، ہم اس سارے عمل سے خوش نہیں: چیف جسٹس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)سپریم کورٹ میں ریلوے گالف کلب عملدرآمد کیس میں عدالت نے  گالف کلب انتظامی کمیٹی کیلئے بڈنگ کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے سماعت ستمبر تک ملتوی کر دی۔

سپریم کورٹ میں ریلوے گالف کلب عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ بنچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں گرمیوں کی تعطیلات کے باوجود سماعت جاری رہے گی

چیف جسٹس پاکستان  نے سماعت شروع ہوتے ہی ریمارکس دیئے کہ ہم اس سارے عمل سے خوش نہیں، میں اس کیس سے اکتا چکا ہوں، قومی اثاثے کو مزاق بنا رکھا ہے، ریلوے کا بھی ایسا ہی حال ہے۔ جس پر  ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پہلی بڈنگ میں تمام بڈرز کو مسترد کردیا گیا تھا، اب دوبارہ سے بڈنگ کرنا ہوگی۔

چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے دلائل سننے کے بعد کہا کہ گالف کلب حکام ایسے سب بڈرز کو مسترد کرتے جائیں گے تو وقت ضائع ہو جائے گا، شکایت کمیٹی میں تین ریلوے کے ممبران ہیں، ریلوے ملازمین کو کاروبار یا گالف کا کیا تجربہ ہے؟

یہ بھی پڑھیں: پرویز الہی کے جوڈیشل ریمانڈ کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کل تک ملتوی

 جسٹس اعجاز الاحسن نے ہدایت کی کہ اگر ممکن ہو تو عائد کردہ شرائط کا بھی جائزہ لیں۔ جس پر  جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ مجھے تو کوالیفائی کے طریقہ کار میں مسائل نظر آرہے ہیں۔

 چیف جسٹس پاکستان نے  گالف کلب انتظامی کمیٹی کیلئے بڈنگ کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ستمبر میں بڈنگ پراسیس کی پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔

فریقین کے دلائل اور مؤقف سننے کے بعد عدالت نے کیس کی مزید سماعت ستمبر تک ملتوی کردی۔