بجٹ منظور نہیں۔عمران خان نے قوم  کیساتھ  مذاق کیا : بلاول

Jun 09, 2021 | 14:58:PM
بجٹ منظور نہیں۔عمران خان نے قوم  کیساتھ  مذاق کیا : بلاول
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  بجٹ میں شعبہ صحت کے لئے 30 ارب مختص کرنا عوام کو کورونا وائرس کی وبا کے حوالے کرنے کے مترادف ہے۔

 بلاول بھٹو زرداری نے قومی اقتصادی کونسل کے فیصلوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے  بجٹ میں شعبہ صحت و تعلیم کے لئے مزید فنڈز مختص کرنے کا مطالبہ  کر دیا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شعبہ صحت کے لئے بجٹ میں 3.3 فیصد اور شعبہ تعلیم کے لئے بجٹ میں 5.5 فیصد فنڈز مختص کر کے عمران خان نے قوم کے مستقبل کے ساتھ ایک مذاق کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ میں شعبہ صحت و تعلیم کو نظر انداز کر کے اگلے دو سال تک شاید کبھی نہ مکمل ہونے والے منصوبوں کے افتتاح سے عمران خان کی نااہلی نہیں چھپ سکے گی، ترقیاتی بجٹ کو بھی عمران خان نے سیاسی انداز سے تقسیم کر کے ملک میں احساس محرومی کو بڑھا دیا، سلیکٹڈ وزیراعظم نے ایک سلیکٹڈ بجٹ بنایا جسے کسی طور قبول نہیں کریں گے۔حکومت  کے ظالمانہ اقدامات عوام کے مسائل میں مزید اضافہ کر رہے ہیں۔عمران خان نےمن پسند صوبوں کے لئے زیادہ ترقیاتی بجٹ رکھ کر یہ ثابت کیا کہ وہ خود کو پورے پاکستان کا وزیراعظم نہیں سمجھتے۔

یہ بھی پڑھیںعمران خان کے آلہ کار بننے والوں کو بھگتنا پڑے گا:مریم نواز