عالمی میڈیا کے مطابق حکومت امریکا کو اڈے دے چکی۔۔مریم نواز

Jun 09, 2021 | 14:31:PM
 عالمی میڈیا کے مطابق حکومت امریکا کو اڈے دے چکی۔۔مریم نواز
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اب پی ڈی ایم کا حصہ نہیں رہی، اس پر کوئی بات نہیں ہونی چاہئے۔پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں میں کوئی اختلاف نہیں، سب کا وہی مؤقف ہے جو نوازشریف کا ہے۔ عمران خان کے آلہ کار بننے والوں کو بھگتنا پڑے گا۔ پی ڈی ایم کی تمام جماعتں ایک پیج پر ہیں۔

  اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر  میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ  چیئرمین نیب تو عمران خان ہیں ایک کو ہٹا دیں ایک کو لگا دیں، اگر کوئی ان کا آلہ کاربنا ہے جس طرح چیئرمین نیب ہیں تو یہ ان کو بھگتنا  پڑے گا۔

بشیر میمن کا بیان موجود ہے کہ اداروں کو کس طرح سیاسی انتقام کا نشانہ بنانےکیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی میڈیا سے پتہ چل رہا ہے کہ حکومت امریکا کو فضائی اڈے دے چکی ہے، خفیہ مذاکرات کے ذریعے ایسا نہیں کیا جاسکتا، حکومت نے اس کی تردید بھی جاری نہیں کی۔ امریکا کو پاکستانی اڈے دینے کی مخالفت کروں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں یہ سمجھتی ہوں جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی اتنی بڑی گواہی آئی ہے شوکت عزیز صدیقی کی گواہی پر آزادانہ انکوائری ہونی چاہیے۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی ایک جج کا معاملہ نہیں عدلیہ کو سمجھنا چاہیے کل وہ جج کٹہرے میں کھڑے ہو سکتے ہیں جو آج کیس سن رہے ہیں ایک جج جو بتاتا ہے کہ یہ دائرہ کار آپ کا نہیں تو ان کو بھی سمجھنا چاہیے عدلیہ کو وہ کچھ کرنا چاہیے تاکہ کسی بھی جج سے کوئی غلط فیصلہ نہ لے سکے۔ 

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نےخورشید شاہ کے بیٹے فرخ شاہ کو سرنڈر کرنے کا حکم دیدیا