یوریا کھاد کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف صوبے بھر میں کریک ڈاؤن

Jan 09, 2024 | 00:23:AM
یوریا کھاد کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف صوبے بھر میں کریک ڈاؤن
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر صوبہ بھر میں یوریا کھاد کی ذخیرہ اندوزی، بلیک مارکیٹنگ اور زائد قیمتوں پر فروخت کیخلاف محکمہ زراعت پنجاب کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔

سیکرٹری زراعت پنجاب نادر چٹھہ کی زیر نگرانی کسانوں کے معاشی استحصال میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے شعبہ زراعت (توسیع) کے تحت جاری کارروائیاں مزید تیز کردی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: میٹرک کے امتحان اپنے مقررہ وقت پرہوں گے،کوئی تجویز زیر غور نہیں، وزیراعلی محسن نقوی

اس حوالے سے ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ 4 سے 6 جنوری تک یوریا کھاد کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کی گئی کارروائیوں میں 260 ڈیلرز کیخلاف ایکشن کیا گیا جبکہ 123 افراد کیخلاف ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا۔

اس کے علاوہ ان کارروائیوں میں 59 افراد کو موقع پر گرفتار کیا گیا جبکہ 138 افراد پر جرمانے عائد کیے گئے جن کی ملایت 30 لاکھ 15 ہزار 5 سو روپے بنتی ہے۔

اس دوران 2 ہزار 6 سو 54 یوریا کھاد کی بوریاں بھی ضبط کی گئیں۔