بلوچستان سے بھی2 ارکان اسمبلی نے استعفے پارٹی قیادت کو ارسال کردیئے

Dec 09, 2020 | 17:45:PM
بلوچستان سے بھی2 ارکان اسمبلی نے استعفے پارٹی قیادت کو ارسال کردیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب ، سندھ اور خیبرپختونخوا کے بعد بلوچستان سے2 ارکان اسمبلی نے استعفے پارٹی قیادت کو ارسال کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے رکن صوبائی اسمبلی اختر حسین لانگو نے استعفیٰ پیش کردیا،اختر حسین لانگو بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی29سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے،اختر حسین لانگو کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت کے فیصلے پر عمل کرنے کا پابند ہوں،اختر حسین لانگو نے اپنا استعفیٰ سپیکر بلوچستان اسمبلی کو ارسال کیا۔
دوسری جانب سے اقلیتی رکن بلوچستان اسمبلی مکھی شام لال نے بھی استعفیٰ دینے کااعلان کردیا،مکھی شام لال جے یو آئی کی جانب سے اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی ہیں ،رکن اسمبلی کاکہنا ہے کہ استعفیٰ صوبائی امیر جے یو آئی مولانا عبدالواسع کو بھیج دیا ہے ۔

دوسری جانب اختیارولی نے کہاہے کہ تمام ارکان قومی اسمبلی نے استعفے انجینئر امیر مقام کو جمع کرا دیئے،اجتماعی استعفے امیر مقام اعلیٰ قیادت کے حوالے کریں گے۔