پولیس انسپکٹر کی گاڑی سیلاب متاثرین کے خیمے میں  جاگھسی،  3 سالہ بچہ جاں بحق، والدہ سمیت 4 افراد زخمی

Oct 08, 2022 | 00:03:AM
  پولیس انسپکٹر کی گاڑی سیلاب متاثرین کے خیمے میں  جاگھسی،  3 سالہ بچہ جاں بحق، والدہ سمیت 4 افراد زخمی
کیپشن: ہسپتال میں رش(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سندھ کے علاقہ قمبر میں  پولیس انسپکٹر کی گاڑی دوران ڈرائیونگ کنٹرول سے باہر ہونے پر سیلاب متاثرین کے خیمے میں گھس گئی، گاڑی  کی ٹکر سے  3 سالہ معصوم بچہ جاں بحق ، والدہ سمیت 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

انسپکٹر غلام مصطفیٰ کہاوڑ لاڑکانہ میں ڈیوٹی پر جا رہے تھے کہ شہدادکوٹ  کے قریب  گاڑی کنٹرول سے باہر گئی،پولیس کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین روڈ کی سائیڈ میں مقیم تھے،زخمیوں میں 5 سالہ ضمیر ، 8 سالہ بچی صابل اور انکی والدہ شامل جبکہ 3 سالہ بہرام جاں بحق  ہو گیا، زخمیوں کو قمبر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، حادثہ کیسے پیش آیا تفتیش کر رہے ہے۔

پولیس حکام کے مطابق  پولیس انسپکٹر غلام مصطفی کھاوڑ لاڑکانہ پولیس لائین میں تعینات تھا، انسپکٹر غلام مصطفی کو حراست میں لے لیا تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ پولیس انسپکٹر کی جانب سے شراب پینے  کےباعث پیش آیا۔