تیز ہوائیں ، بارشیں اور برفباری،محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

Nov 08, 2023 | 19:32:PM
تیز ہوائیں ، بارشیں اور برفباری،محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤ ں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق خطہ ٔپوٹھوہار اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان سمیت خیبر پختونخوا اور  شمالی مغربی بلوچستان میں  تیز ہواؤ ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کی  توقع ہے، تاہم ملک کے بیشتر  بالائی علا قوں میں مطلع ابر آلود رہے گا۔

رپورٹ کے مطابق  جمعرات کے اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہنے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے،خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات،بٹگرام، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور،صوابی، مردان، نوشہرہ، باجوڑ،پشاور، کوہاٹ، کرم، بنوں، لکی مروت، وزیرستان اور ڈی آئی خان  میں تیز ہواؤں  اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے اور چند مقامات پر ژالہ باری  بھی ہو سکتی ہے۔

اس کے علاوہ  پنجاب میں مری، گلیات،  راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم،  میانوالی،  خوشاب، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین،گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور،  شیخوپورہ ، حافظ آباد ، فیصل آباد، جھنگ اور  ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ چند مقامات پر ژا لہ باری کا بھی امکان ہے، تاہم صبح کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ ، لاہور،  اوکاڑہ، سا ہیوال،منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد، جھنگ ،خانیوال ،ملتان ،    بہاولپور ، ڈیرہ غا زی خان  اور گر دو نواح میں دھند سموگ چھا ئے رہنے  کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالرمستحکم جبکہ دیگر کرنسیوں کی قدر میں کمی ریکارڈ

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق  بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں   مو سم سرد اور خشک رہے گا،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک بالائی اضلاع میں  مطلع  جزوی ابر آلود رہے گا،جبکہ  کشمیر  اور گلگت بلتستان میں  بارش اور پہا ڑ وں پر بر فباری کا امکان ہے، تاہم کشمیر میں  چند مقامات پر ژالہ باری  بھی ہو سکتی ہے۔