ایک روزہ چھوڑنے پر کتنا فدیہ دینا ہو گا؟ ڈاکٹر راغب نعیمی نے بتا دیا

Mar 08, 2024 | 21:13:PM
ایک روزہ چھوڑنے پر کتنا فدیہ دینا ہو گا؟ ڈاکٹر راغب نعیمی نے بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ رواں سال فدیہ صوم کم ازکم330 روپے ادا کیا جائے۔

ڈاکٹر راغب کا کہنا ہے کہ کفارہ صوم کیلئے60 روزے یا 60 مساکین کو 2 وقت کا کھانا کھلایاجائے، اس سال فدیہ صوم گندم کے حساب سے 330 روپے فی کس ہے، اسی طرح جواستعمال کرنیوالوں کو 1075 روپے، کھجورکے حساب سے 2300 روپے،کشمش کے حساب سے 3100 روپے اور منقیٰ کے حساب سے 4600 روپے ہوگا، 30 روزوں کا فدیہ بالترتیب گندم کے حساب سے 9900 روپے بنتا ہے ۔

 جو کے حسابسے 32350 روپے، کھجورکے حساب سے 69000 روپے، کشمش کے حساب سے93000 روپے اورمنقیٰ کے حساب سے 13800روپے اداکرنا ہوگا،جان بوجھ کر روزہ توڑنے کا کفارہ مسلسل 60 روزے رکھنا یاپھر60 مساکین کو دو وقت کا کھانا کھلانا ہے، انہوں نے مزید کہاکہ صدقہ الفطر ادا کرنا ہر غلام اور آزاد، مرد اور عورت، چھوٹے اور بڑے ہر مسلمان پر فرض ہے۔

جن لوگوں کو اللہ تعالیٰ نے توفیق دی ہے ان امیر افراد کو گندم پر انحصار کرنے کی بجائے اپنی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر ادا کرنا چاہئے تاکہ زیادہ سے زیادہ غربا کی حاجت پوری ہو، اسی طرح پنجاب کے علاوہ دیگرصوبوں میں رہنے والے متعلقہ اجناس کی قیمت کی مناسبت سے صدقہ فطر اور فدیہ صوم اداکریں، گندم کانصاب آدھا صاع ہے جو ایک کلو 9 سوگرام ہے جبکہ جو ایک صاع ہے جوکہ 3 کلو 840 گرام ہے۔ مخیر حضرات اپنی مالی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کریں۔