صدر زرداری کے استعفیٰ کی افواہیں من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہیں، شازیہ مری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عاجز جمالی ) مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے صدر آصف علی زرداری استعفیٰ کی افواہوں پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ استعفیٰ کی افواہیں من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔
شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہاکہ پیپلز پارٹی اور صدر آصف علی زرداری نے ثابت کیا ہے کہ ہم کبھی میدان نہیں چھوڑتے، تاریخ گواہ ہے کہ صدرآصف زرداری نے آمریت اور قید کا سامنا کیا لیکن پیچھے نہیں ہٹے،ہمارے اتحادیوں سے اچھے تعلقات ہیں اور 4 صوبائی اسمبلیوں، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں دو تہائی اکثریت درکار ہے،اس لیے ایسے کسی سوال کا کوئی جواز نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ صدر زرداری وہ واحد سیاستدان ہیں جنہوں نے صدارتی اختیارات پارلیمان کو دئیے،ان کی سیاسی بصیرت کے بدولت چاروں اکائیوں کو صوبائی خودمختاری ملی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ جب ملک مشکلات میں آیا تو صدر زرداری ہی تھے جنہوں نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا،حقوق بلوچستان ہو یا سوات میں امن و امان کا قیام صدر زرداری کی بدولت ہی ممکن ہوا۔
شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری ملک کے پہلے سویلین صدر ہوں گے جو اپنی 2 صدارتی مدتیں مکمل کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مناسب وقت پر ایران سے پابندیاں ہٹا لیں گے: امریکی صدر