پنجاب میں دھند کے ڈیرے، موٹروے کئی مقامات سے بند، شہری پریشان

Dec 08, 2022 | 09:35:AM
موٹروے ایم ٹو کو لاہور سے شیخوپورہ تک شدید دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا۔ موٹروے پولیس نے روڈ یوزرز کو آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کے استعمال کی ہدایت کر دی
کیپشن: موٹروے پولیس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) موٹروے ایم ٹو کو لاہور سے شیخوپورہ تک شدید دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا۔ موٹروے پولیس نے روڈ یوزرز کو آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کے استعمال کی ہدایت کر دی۔

 ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹروے، لاہور ملتان موٹروے ایم تھری کو فیض پور سے درخانہ تک، موٹروے ایم فور پنڈی بھٹیاں سےعبدالحکیم، موٹروے ایم فائیو ملتان سکھر موٹروے بھی دھند کی وجہ سے بند ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے، روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں، موٹروے پولیس ہمسفر ایپ  سے بھی معلومات لی جاسکتی ہیں۔

دوسری جانب سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق ایسٹرن بائی پاس، موٹروے کو بابوصابو اور ٹھوکر نیازبیگ سے بند کردیا گیا، موٹروے بندش سے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر وارڈنز کی نفری میں اضافہ کیا گیا، بابو صابو، ٹھوکرنیاز بیگ، شاہدرہ چوک، پرانے راوی پل پر وارڈنز کی نفری بڑھا دی گئی۔

ڈاکٹر اسد ملہی کا کہنا ہے کہ دھند کے باعث شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر غیر معمولی ٹریفک کا لوڈ رہے گا، موٹروے کی بندش سے موٹروے کا سارا لوڈ جی ٹی روڈ پر شفٹ ہوگیا۔ ڈاکٹر اسد ملہی نے شہریوں کو محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کر دی۔