دشمن میزائلوں سے ایران کو نہیں جھکا سکتا؛ایرانی صدر

Aug 08, 2026 | 20:25:PM
دشمن میزائلوں سے ایران کو نہیں جھکا سکتا؛ایرانی صدر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ دشمن اختلافات پیدا کرکے ملک کو کمزور کرنے کی کوشش کرسکتا ہے لیکن ایران کو جھکا نہیں سکتا۔

 عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق  انہوں نے کہا کہ جنگ اور امن میں سب سے بڑی تشویش امریکی حملے نہیں بلکہ عوام کی معاشی صورت حال کی بہتری ہے،انہوں نے کہا کہ صحافی قومی اتحاد مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، اختلاف کو ہوا دینے کے بجائے اتحاد برقرار رکھنے میں حکومت کی مدد کی جائے۔

 ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے مزید کہاکہ ایران اپنے حقوق کے حصول اور تنازعات کے حل کے لیے جنگ کے بجائے مذاکرات اور سفارت کاری کو ترجیح دیتا ہے دیا،ان کا کہنا تھا کہ ایران طاقت کے سامنے جھکنے کے بجائے اپنے حقوق کا دفاع کرے گاتاہم بات چیت کا راستہ بند نہیں کرنا چاہتا۔ 

یہ بھی پڑھیں : ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کی اپنی تمام شرائط واضح کر دیں