سرکاری نرخنامہ نظرانداز،مرغی کے گوشت کی من مانی قیمتوں پرفروخت 

Aug 08, 2026 | 12:23:PM
سرکاری نرخنامہ نظرانداز،مرغی کے گوشت کی من مانی قیمتوں پرفروخت 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ابوبکر ارشد، شہزاد خان ابدالی) لاہور میں سرکاری نرخنامہ نظراندازکرتے ہوئے برائلر مرغی کا گوشت مہنگےداموں فروخت ہونے لگا۔
لاہور میں برائلرمرغی کےسرکاری نرخ 454 روپے فی کلو مقرر ہیں لیکن اس کے باوجود پرچون مارکیٹ میں برائلر گوشت 470 سے 475 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔
مارکیٹ میں مٹن بھی سرکاری نرخ 1600 روپے کے بجائے 2400 سے 2800 روپے فی کلو جبکہ بیف 800 روپے کے بجائے 1000 سے 1200 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
فارمی انڈوں کا سرکاری ریٹ 268 روپے فی درجن ہونے کے باوجود مارکیٹ میں 275 سے 278 روپے فی درجن وصول کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بے لگام مافیا من مانی قیمتوں پرایل پی جی فروخت کرنے لگا
شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باعث مرغی کا گوشت بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے، انہوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ مرغی کے گوشت اور انڈوں کی سرکاری نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔