سورج کا قہر یا بادلوں کی گرج،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

Aug 08, 2023 | 20:11:PM
سورج کا قہر یا بادلوں کی گرج،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی )محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی  پنجاب، جنوبی خیبر پختونخوا، کشمیر  میں   چند مقا ما ت  پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے،سندھ کے وسطی اور جنوبی  علاقوں میں  جھکڑ  آندھی  چلنے کا امکان ہے اورساحلی علاقوں میں  گرج چمک کے ساتھ بارش  کی توقع ہےجبکہ ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم  گرم اور مر طوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، ایبٹ آباد ، بالاکوٹ،مالاکنڈ ،  ڈی آئی خان، بنوں اور وزیرستان میں تیز ہواؤں  اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، سیالکوٹ، نارووال ، لاہور،  گوجرانوالہ،  گجرات ، سرگودھا،  مری  اورگلیات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:روپیہ پسپائی کا شکار ڈالر مزید مہنگا

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،جبکہ ساحلی علاقوں میں  تیز ہوائیں جھکڑ چلنے کا امکان ہے،سندھ کے  وسطی اور جنوبی   اضلاع  میں  تیز ہوائیں جھکڑ چلنے کا امکان ہے اورسندھ کے سا حلی علا قوں میں  گرج چمک کے ساتھ بارش  کی توقع ہے ۔

  محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر میں مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش   کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔