لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن شدید متاثر، خلیجی ممالک کی متعدد پروازیں منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سعید احمد ) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہونے کے باعث اندرون و بیرون ملک جانے اور آنے والی متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر مجموعی طور پر 26 پروازیں منسوخ ہوئیں جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ منسوخ ہونے والی پروازوں میں خلیجی ممالک کے لیے جانے اور وہاں سے آنے والی کئی اہم پروازیں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ائیر سیا ل کی لاہور سے ابو ظہبی جانے والی پرواز PF-796 اور ابوظہبی سے لاہور آنے والی پرواز PF-797 منسوخ کر دی گئی۔ اسی طرح ائیر بلیو کی لاہور سے دبئی جانے والی پرواز PA-410 بھی منسوخ کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:جی ایچ کیو حملہ کیس, عمر ایوب، مراد سعید، شبلی فراز سمیت 47 اشتہاریوں کو 10، 10 سال قید کی سزا
مزید برآں قطر ائیر ویز کی دوحہ سے لاہور آنے والی پرواز QR-620 اور لاہور سے دوحہ جانے والی پرواز QR-621 بھی منسوخ کر دی گئی۔ جبکہ اتحاد ائیر ویز کی لاہور سے ابوظہبی جانے والی پرواز EY-285 اور ایمریٹس کی لاہور سے دبئی جانے والی پرواز EK-625 بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہے۔
اسی طرح کویت ائیر کی لاہور سے کویت جانے والی پرواز KU-202 اور ایئربلیو کی لاہور سے شارجہ جانے والی پرواز PA-412 بھی منسوخ کر دی گئی۔
پروازوں کی منسوخی کے باعث ایئرپورٹ پر مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایئرلائن حکام کی جانب سے مسافروں کو متبادل پروازوں کے حوالے سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔