راجہ پرویز اشرف کیخلاف رینٹل پاور کیس سے متعلق ریفرنس پر دلائل طلب

Mar 07, 2024 | 12:27:PM
راجہ پرویز اشرف کیخلاف رینٹل پاور کیس سے متعلق ریفرنس پر دلائل طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کیخلاف رینٹل پاور پراجیکٹ کے 5 ریفرنسز میں سے ایک ریفرنس پر 29 اپریل کو دلائل طلب کرلیے۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے راجہ پرویز اشرف کیخلاف رینٹل پاور پراجیکٹ مقدمے کی سماعت کی۔

دوران سماعت پراسیکیوٹر خواجہ منظور لون نے بتایا کہ ایک ریفرنس میں ابھی تک چارج فریم نہیں ہوسکا جبکہ ایک اور ریفرنس میں چارج فریم ہو چکا ہے اور شواہد کی حد تک پہنچ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: حسن اور حسین نواز کے وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

پراسیکیوٹر کا مزید کہنا تھا کہ رینٹل پاور پراجیکٹ کے ایک ریفرنس میں ابھی تک 4 گواہان کے بیانات قلمبند ہوئے ہیں۔

احتساب عدالت کے جج نے ریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت پر گواہان کو عدالت بلائیں اور جن گواہان کے بیانات قلمبند ہو چکے ہیں ان پر جرح کریں۔

بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی۔