معروف ڈانسر مہک ملک مقدمہ کی زد میں آ گئیں 

Jul 07, 2021 | 15:23:PM
 معروف ڈانسر مہک ملک مقدمہ کی زد میں آ گئیں 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف ڈانسر ، ٹک ٹاکر اور اسٹیج اداکارہ مہک ملک کے خلاف اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

وہاڑی میں مہک ملک کے خلاف  شریفاں مائی کی مدعیت  میں تھانہ صدر میں  مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمہ میں اغوا کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔متاثرہ شریفاں مائی نے موقف اپنایا ہے کہ مہک ملک اور اس کے ساتھیوں نے میرے بیٹے کو اغوا کررکھاہے اور تاوان کامطالبہ کررہے ہیں۔ کئی بار دھمکیاں بھی دی گئی ہیں۔ 

خیال رہے کہ   مہک ملک اپنے  مجرا ڈانس کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔ موجودہ وقت میں مہک ملک پاکستان کی سب سے مشہور و مقبول "مخنث" رقاصہ ہیں۔ ٹک ٹاک پر ان  کے فالورز کی تعداد  79 لاکھ سے زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا آپ اردو جانتے ہیں..؟ وہ سوال جس نے یوسف خان کو دلیپ کمار بنادیا