چینی صدر3 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، پرتپاک استقبال

Dec 07, 2022 | 18:51:PM
چین کے صدر، شی جنگ پنگ، 3 روزہ دورے، سعودی عرب پہنچ گئے،
کیپشن: چینی صدر شی جن پنگ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چینی صدر شی جن پنگ تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شاہی محل پہنچنے پر چینی صدر کا پرتپاک استقبال کیا۔
تفصیلات کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ 3 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے،چینی صدر کا طیارہ جیسے ہی سعودی حدود میں داخل ہوا، سعودی ائیر فورس کے لڑاکا طیاروں نے اسے اپنے حصار میں لے لیا جبکہ سعودی فضائیہ کے دیگر طیاروں نے فضا میں قوس وقزع کے رنگ چھوڑتے ہوئے سلامی پیش کی ۔
چینی صدر دارالحکومت ریاض کے کنگ عبدالعزیز ائیرپورٹ کے رائل ٹرمینل پہنچے تو ان کا استقبال گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر نے کیا جبکہ چینی صدر شاہی محل پہنچے تو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا، غیر رسمی گفتگو میں دونوں رہنماو¿ں نے چین سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ۔
چینی صدر کے دورہ سعودی عرب کے دوران جہاں 29 ارب ڈالرز کے معاہدے ہونگے وہیں چینی صدر سعودی چائنیز سمٹ،گلف چائنیز سمٹ سمیت ،عرب چائنیز کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے جس کے لئے خلیجی ممالک کے سربراہان سعودی عرب پہنچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: روس سے تیل کی سپلائی متوقع ، جلد خوشخبری ملے گی،چودھری سالک حسین