میر رضا علی کی قبرکشائی کاعمل مؤخر،والدنے میڈیکل بورڈ کی تبدیلی پر تحفظات کا اظہار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( اسامہ ملک )کراچی میں میر رضا علی کی موت کا معمہ حل نہ ہوسکاجبکہ ان کی قبرکشائی کا عمل مؤخر کر دیا گیاہے۔
میر رضا علی کی قبرکشائی کا عمل موخرہونے کے بعدمیڈیکل بورڈ کے ارکان روانہ ہو گئے،قبرکشائی کا وقت صبح 9 بجے مقرر تھا، پولیس ٹیم موقع پر موجود تھی۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کا سربراہی اجلاس آج ہو گا،مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے
میر رضا کے والد نے پولیس کو بیٹے کی قبر کشائی سے روکتے ہوئے نئے میڈیکل بورڈ سے پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کردیا۔
وکیل جبران ناصر نے پولیس سرجن کو ہنگامی خط ارسال کردیا، اصل عدالتی حکم کے مطابق تشکیل شدہ بورڈ برقرار رکھنے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی بورڈ سے قبر کشائی کی گئی تو قانونی کارروائی کریں گے،نئے بورڈ کی تشکیل کو عدالتی حکم اور سندھ میڈیکو لیگل ایکٹ سے متصادم قرار دیا گیا۔