افغانی پاکستانی شہری نہیں ،صوبے میں کوئی غیر قانونی نہیں رہے گا،وزیراعلیٰ پنجاب

Oct 06, 2023 | 00:12:AM
افغانی پاکستانی شہری نہیں ،صوبے میں کوئی غیر قانونی نہیں رہے گا،وزیراعلیٰ پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعود بٹ)وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہاکہ افغانی پاکستانی شہری نہیں ہیں،کوئی غیر قانونی طور پر پنجاب میں نہیں رہے گا،ڈیٹا اکٹھا ہو رہا ہے 
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے شاہدرہ فلائی اوورز پراجیکٹ کا دورہ کیا اورسائٹ پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے فلائی اوورز کا معائنہ کیا اور پل سے شاہدرہ چوک میں جاری تعمیراتی کاموں کا مشاہدہ کیا ،اس کے علاوہ انہوں نے پراجیکٹ کے کاموں پر ہونے والی پیش رفت کا معائنہ کیااور فلائی اوورز کا وزٹ کیا۔
اس موقع پر کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا، چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور کنٹریکٹر نے منصوبے کی تکمیل کے حوالے سے بریفنگ دی،بریفنگ میں کہا گیا کہ شاہدرہ چوک فلائی اوورز منصوبے کی تکمیل سے یومیہ 3 لاکھ گاڑیاں کو آمدورفت میں سہولت ملے گی،فلائی اوورز کے دونوں برج پر کام تکمیل کے قریب، الیکٹرک پولز کی فکسنگ جاری ہے،صوبائی وزرا عامر میر،اظفر علی ناصر،ڈپٹی کمشنر اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے فلائی اوورز پر اسفالٹ اوراطراف کی سڑکوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ نئے راوی پل کے منصوبے پر بھی کام تیز کیا جائے،شاہدرہ فلائی اوورز منصوبے کا مجموعی طور پر 90 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے،فلائی اوورز کو رواں ماہ ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔محسن نقوی نے کہاکہ پراجیکٹ مکمل ہونے سے شہر کے اہم داخلی و خارجی راستے پرٹریفک کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوگا۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ شاہدرہ گلائی اوور کا وزٹ کیا ہے وہ جلد مکمل کر لیں گے،بند روڈ پراجیکٹ بڑا ہے 2 کمپنیاں کام کر رہی ہیں،120 دن میں بند روڈ کا منصوبہ مکمل کرنے کا ٹاسک دیا ہے،دونوں پیکجز پر کام شروع ہو چکا ہے۔
ان کاکہناتھا کہ ہماری کوشش ہے پنڈی کے پراجیکٹس شروع ہیں، کچھ 90 تو کچھ 120 دنوں میں مکمل کریں گے،سیف سٹی راولپنڈی، گوجرانوالہ اور فیصل آباد کے اپرول ہو چکے ہیں جلدی پراجیکٹس پر کام شروع ہو جائے گا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہاکہ افغانی پاکستانی شہری نہیں ہیں،کوئی غیر قانونی طور پر پنجاب میں نہیں رہے گا،ڈیٹا اکٹھا ہو رہا ہے ،آشوب چشم میں کمی آئی ہے 4 دن کی چھٹی سے فرق پڑا، 15 ہزار سے کیسز میں 9 ہزار تک کمی آئی ہے۔