پی ایس او کا گردشی قرضہ بے قابو، 756 ارب 89 کروڑ سے تجاوز کرگیا

Nov 06, 2023 | 21:36:PM
پی ایس او کا گردشی قرضہ بے قابو، 756 ارب 89 کروڑ سے تجاوز کرگیا
کیپشن: پی ایس او لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)پاکستان سٹیٹ آئل کا گردشی قرضہ بے قابو، 756 ارب 89 کروڑ سے تجاوز کرگیا ، 
ذرائع کاکہنا ہے کہ پی ایس او کا لٹر آف کریڈٹ ڈیفالٹ ہونے کا خدشہ ہے، وزرات خزانہ کو خط لکھ دیا گیا، لٹر آف کریڈٹ کو بچانے کیلئے فوری طور پر 80 ارب روپے چاہئے،پی ایس او نے سوئی ناردرن، جینکوز، حبکو، کیپکو اور پی آئی اے سے پیسے وصول کرنے ہیں،پی ایس او نے لیٹ پیمنٹ سرچارج کی مد میں 173 ارب روپے سے زائد وصول کرنے ہیں۔
 ذرائع کاکہنا ہے کہ سوئی ناردرن نے پی ایس او کے 485 ارب روپے ادا کرنے ہیں،جینکوز نے پی ایس او کے 150 ارب روپے ادا کرنے ہیں،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حکومت پاکستان پی ایس او کا 95 ارب روپے کا مقروض ہے،پی آئی اے نے 26 ارب 91 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کیخلاف میچ سے قبل حارث رؤف سے متعلق تشویشناک خبر آگئی