ورلڈ کپ: سری لنکن آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز بغیر گیند کھیلے آؤٹ کیسے ہو گئے؟

Nov 06, 2023 | 16:03:PM
ورلڈ کپ: سری لنکن آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز بغیر گیند کھیلے آؤٹ کیسے ہو گئے؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(افضل بلال)  ورلڈ کپ میں بنا انوکھا ریکارڈ، سری لنکن تجربہ کار آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز پچ پر چند سیکنڈ کھڑا ہو کر بغیر گیند کھیلے آؤٹ ہو گئے۔

ون ڈکرکٹ کا ایک اور کارنامہ ہو گیا، بھارت میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈ کپ کے 38 ویں میچ میں سری لنکا کے سابق کپتان اور تجربہ کار آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز بغیر کسی گیند کا سامنا کیا آؤٹ ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ سے بھارت کو کتنی آمدن ہو گی؟ ہوشربا اعدادوشمار سامنے آ گئے

مقررہ وقت تک بیٹنگ کے لیے کریز تک نہ پہنچنے پر سری لنکن اینجلومیتھیوز کو آؤٹ دے دیا گیا، بنگلادیش کے خلاف میچ میں سری لنکا کے اینجلو میتھیوز کا آؤٹ انٹرنیشنل کرکٹ کا پہلا واقعہ بن گیا۔

خیال رہے کہ کرکٹ میں کھلاڑی بغیر گیند کھیلے صرف تین ہی صورتوں میں آؤٹ ہو سکتے ہیں، پہلی صورت میں کھلاڑی رن آؤٹ ہو سکتا ہے، دوسری صورت میں کھلاڑی نان سٹرائیکنگ اینڈ پر بولر کی جانب سے گیند پھینکنے سے قبل کریز سے باہر نکلنے کی صورت (من کھنڈ) میں آؤٹ ہو سکتا ہے، یا پھر مقررہ وقت تک بیٹنگ کریز پر نہ پہنچنے پر (ٹائمڈ) آؤٹ ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ دیر سے پہنچنے پر آؤٹ دینا، اینجلو میتھیوز سے پہلے ڈومیسٹک کرکٹ میں 6 بلے باز آؤٹ ہوئے ہیں۔