دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پہلے نمبر پر آگیا

Jun 06, 2023 | 16:26:PM
 فضائی آلودگی کے اعتبار سے عالمی شماریات انڈیکس نے دنیا کے بیس آلودہ ترین فضائی آلودگی کا شکار شہروں کی فہرست جاری کر دی گئی۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) فضائی آلودگی کے اعتبار سے عالمی شماریات انڈیکس نے دنیا کے بیس آلودہ ترین فضائی آلودگی کا شکار شہروں کی فہرست جاری کر دی گئی۔ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پہلے نمبر پر پہنچ گیا. 

فضائی آلودگی میں پاکستان کے تین شہر شامل ہیں جبکہ بھارت کے 14 شہر فضائی آلودگی کی فہرست میں شامل ہیں۔لاہور 97.4 ائیر انڈیکس کے ساتھ سب سے آلودہ شہر قرار پایا  ہے۔ پشاور پانچویں جبکہ فیصل آباد 16ویں نمبر پر آلودہ شہر قرار پایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  لیڈروں کو پتلی گلی سے باہر نکالا جا رہا ہے: اعتزاز احسن 

چائنہ کا شہر ہوتان 94.3 ائیر انڈیکس کے ساتھ دوسرا آلودہ ترین شہر قرار پایا، بھارتی دارالحکومت نیو دہلی بھی آلودہ ترین شہروں میں نویں نمبر پر آ گیا اور نیو دہلی دنیا کے تمام کیپٹل میں سب سے زیادہ آلودہ شہر قرار پایا ہے۔