خان پور کے تازہ اور انتہائی لذیز لیچی کے باغات تیار

Jul 06, 2023 | 12:36:PM
 خانپور کا مشہور اور لذیذ تازہ لچی اور انتہائی خوش ذائقہ لچی باغات میں تیار ہو گئے ہیں جن کے ذائقے سے لطف اندوز ہونے کیلئے ملک بھر سے عوام جوق درجوق خانپور کا رخ کررہے ہیں۔    
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد تبسم) خانپور کا مشہور اور لذیذ تازہ لچی اور انتہائی خوش ذائقہ لچی باغات میں تیار ہو گئے ہیں جن کے ذائقے سے لطف اندوز ہونے کیلئے ملک بھر سے عوام جوق درجوق خانپور کا رخ کررہے ہیں۔    

خان پور کی لچی ذائقے اور مٹھاس کی وجہ سے پورے پاکستان میں مشہور ہے۔ لوگ ایک دوسرے کو سوغات کے طور پر تحفتا بھیجتے ہیں۔

ضلع ہری پور میں لچی کی تین قسم کی اقسام پائی جاتی ہیں جن میں گولہ، بادانہ اور صراحی شامل ہیں۔ جون جولائی میں جب گرمی اپنے عروج پر ہوتی ہے تو لچی کے درخت لچی کے پھل سے جھوم رہے ہوتے ہیں۔ جو پاکستان بھر سے خان پور ڈیم پر آنے والے سیاحوں کو اپنی طرف راغب کرتے نظر آتے ہیں۔

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-06-18/650726_3386324_leechi_updates.jpg

طبی ماہرین کے مطابق لچی میں اللہ تعالیٰ نے انسانی جسم کے لیے 12 فوائد رکھے ہیں۔ لچی ایسکوربک ایسڈ سے بھر پور ہونے کے ساتھ ساتھ جگر کی صحت کیلئے مفید ہے، لچی وٹامن سی کی حامل ہوتی ہے، لچی سوجن کو کم کرتی ہے، انسانی جسم میں قوت مدافعت کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ خون کی گردش کو بھی بہتر بناتی ہے، معدہ کے لیے انتہائی مفید اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہے۔ لچی ہڈیوں کو مضبوط اور وزن کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے، لچی اینیمیا کو ہونے سے روکتی اور دل کی صحت کو بہتر بناتی ہے۔کینسر کے خلاف بھرپور کام کرتی ہے۔ 

مزید پڑھیں:  روپے کی قدر میں اضافہ ،ڈالر کا ریٹ پھر  کم ہو گیا

خان پور ڈیم پر آنے والے سیاح لچی کے پھل کو بطور سوغات کھاتے اور واپسی پر اپنے عزیزو اقارب کے لیے بطور سوغات تحفہ لے کر جاتے ہیں۔