عجب شخص کی غضب کہانی۔۔فیڈرل کاسترو  کے35،000خواتین سے  تعلقات

Jul 06, 2021 | 13:24:PM
عجب شخص کی غضب کہانی۔۔فیڈرل کاسترو  کے35،000خواتین سے  تعلقات
کیپشن: کیوبا کے سابق صدر فیڈرل کاسترو(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کیوبا کے سابق صدر فیڈل کاسترو  کے بارے  میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے82 سال کی عمر تک35،000 خواتین سے تعلقات بنائے تھے۔ اس کا تذکرہ ان پر بنی ایک ڈاکومینٹری فلم میں کیا گیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق  نیویارک پوسٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  وہ ایک دن میں تقریبا دو خواتین کے ساتھ تعلقات استوار کرتے تھے۔ یہ سلسلہ چار دہائیوں سے زیادہ عرصے تک جاری رہا۔

 فیڈل کاسترو  نے سب سے طویل عرصے تک اپنے ملک کیوبا پر حکمرانی کی۔وہ 1959 سے 1976 تک کیوبا کے وزیر اعظم رہے۔ اس کے بعد وہ 1976 سے 2008 تک ملک کے صدر رہے۔ ان کے بارے کہا جاتا ہے کہ انہوں نے82 سال کی عمر تک 35،000 خواتین سے تعلقات بنائے تھے۔ اس کا تذکرہ ان پر بنی ایک ڈاکومینٹری فلم میں کیا گیا ہے۔ 1959 میں انقلاب کے ذریعے فیڈل کاسترو امریکی نواز فولگینکیو بتستا کی تاناشاہی کا تختہ پلٹ کر اقتدار میں آئے۔
 

فیڈل کاسترو کو کمیونسٹ کیوبا کا باپ سمجھا جاتا تھا۔ برطانیہ کی ملکہ اور تھائی لینڈ کے راجہ کے بعد فیڈل کاسترو دنیا میں ایسے تیسرے ایسے ریاست کے سربراہ تھے جنہوں نے اپنے ملک پر سب سے زیادہ عرصے تک حکمرانی کی۔ فیڈل کاسترو 90 سال کی عمر میں 25 نومبر 2016 کو انتقال کر گئے تھے۔ طویل تقریر  کرنے پر ان کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج ہے۔  29 ستمبر 1960 کو انہوں نے اقوام متحدہ میں4 گھنٹے 29 منٹ کی سب سے طویل تقریر کی۔ 1986میں انہوں نے ہوانا میں کمیونسٹ پارٹی کانگریس کے ایک پروگرام میں7 گھنٹے 10 منٹ کی لمبی تقریر تھی۔ 

یہ بھی پڑھیں: ’تیرے جانے کے بعد تیری یاد آئی‘غمرزدہ مندرا بیدی نے شوہر کیساتھ تصویریں شئیر کر دیں