مسلم خواتین کی فروخت۔۔ماسٹرمائنڈ لڑکی کی حمایت۔۔جاوید اختر پر کڑی تنقید

Jan 06, 2022 | 21:28:PM
بھارتی، شاعر ،جاوید اختر
کیپشن: بھارتی شاعر جاوید اختر (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے مشہور شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر کو بھارت میں مسلم خواتین کو ’بلی بائی‘ ایپ کے ذریعے نیلامی کے لئے پیش کرنے والی مبینہ ماسٹر مائنڈ کے حق میں بولنا مہنگا پڑ گیا۔

رپورٹ کے مطابق بھارت میں مسلم خواتین کو ’بلی بائی‘ ایپ کے ذریعے نیلامی یا فروخت کے لیے پیش کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ممبئی پولیس نے متعدد شکایات پر ایپ کی 18 سالہ ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔جاوید اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس حوالے سے ایک ٹویٹ کیا جس پر شاعر و نغمہ نگار کے خلاف شدید تنقید شروع ہوگئی۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ’بلی بائی‘ ایپ کی ماسٹر مائنڈ ایک 18 سالہ لڑکی ہے جو حال ہی میں کینسر اور کورونا وائرس کی وجہ سے اپنے والدین کھو بیٹھی ہے۔شاعر و نغمہ نگار نے مزید کہا ’میرا خیال ہے کہ نیلامی کے لیے پیش کی گئیں خواتین یا ان میں سے کچھ اس لڑکی سے ملاقات کریں اور اسے بڑوں کی طرح سمجھا کر پوچھیں کہ اس نے ایسا کیوں کیا۔ اسے اپنی ہمدردی کا یقین دلائیں اور اسے معاف کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں: "إنا لله وإنا إليه راجعون.. الحمدلله"۔۔ موت کی سزا سن کر مجرم نے یہ الفاظ کیوں کہے۔۔؟