"إنا لله وإنا إليه راجعون.. الحمدلله"۔۔ موت کی سزا سن کر مجرم نے یہ الفاظ کیوں کہے۔۔؟

Jan 06, 2022 | 19:49:PM
قتل، مجرم ،عبدالرحمان، نظمی
کیپشن: قتل کا مجرم عبدالرحمان نظمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)مصر کی ایک فوجداری عدالت نے اسماعیلیہ شہر میں گذشتہ نومبر میں ایک نہتے شہری کو بے دردی سے قتل کرنے میں ملوث مجرم کو سزائے موت سنا دی۔

العریبہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق قتل کے اس مجرمانہ واقعے نے اس وقت عالمی توجہ حاصل کی تھی جب مجرم عبدالرحمان نظمی نے ایک شہری کو قتل کرنے کے بعد اس کا سر تن سے جدا کیا اور کٹے ہوئے سرکو اٹھا کر اسماعیلیہ کی سڑکوں پر گھومتا اور لوگوں میں خوف پھیلاتا رہا۔ اس کی ویڈیو یوٹیوب سمیت دیگر سوشل میڈیا سائٹس پر وائرل ہوئی تھیں۔قاتل عبدالرحمان نظمی  جو کہ ’دبور‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے مگر قتل کے واقعے کے بعد اسے ’اسماعیلیہ کا سیریل کلر‘ کا لقب دیا گیا۔

عدالتی فیصلے کے موقعے پر مجرم کو پرسکون اور خاموش دیکھا گیا مگر بعض ذرائع ابلاغ کے مطابق مجرم نے سزا سننے کے بعد آخر میں اپنے پنجرے میں کہا : "إنا لله وإنا إليه راجعون.. الحمدلله"۔عدالت نے 9 دسمبر کے آخری سیشن میں اس کے کاغذات مصری مفتی کے پاس بھیجے تھے تاکہ اس کی پھانسی کے بارے میں قانونی رائے کا اظہار کیا جا سکے۔ دبور نے اپنی والدہ اور اہل خانہ کو ایک پیغام بھیجا، جس میں اس جرم پر اپنے پچھتاوے کا اعلان کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اٹلی سے آئی پرواز۔۔179 مسافر سوار ۔۔125 کو کورونا پازیٹو