وزیراعظم عمران خان کی چینی صدر سے ملاقات

Feb 06, 2022 | 13:23:PM
وزیراعظم کی چینی صدر سے ملاقات
کیپشن: وزیراعظم عمران چینی صدر فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) وزیراعظم  دورہ چین مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہو گئے، عمران خان نے چینی صدر و وزیراعظم سےملاقاتیں کیں۔ دوطرفہ تعلقات اور عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی چینی صدر سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر گفتگو ہوئی۔ سی پیک، افغانستان سمیت دیگر اہم امور بھی زیر غور آئے۔ وزیراعظم عمران خان کی چینی ہم منصب سے بھی ملاقات ہوئی جس میں مسئلہ کشمیر اور افغانستان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

چینی وزیر اعظم لی کی کیانگ نے یقینی دہانی کرائی کہ کشمیر کے مسلے پر چین پاکستان کیساتھ کھڑا ہے، عمران خان نے بھی چینی ہم منصب کو تائیوان اور ہانگ کانگ جیسے اہم مسائل پر اپنی حمایت کا یقین دلایا۔

وزیراعظم عمران خان چین کے دورے کے دوران ازبک صدر سے بھی ملے، کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل پر تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں رہنماؤں نےعالمی برادری سے افغانستان کی اقتصادی امداد جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹریفک وارڈن کو چلتی گاڑی پر گھسیٹنے کے واقعہ میں اہم پیش رفت

وزیراعظم نے ازبک صدر کوریلوے منصوبے کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

وزیر اعظم عمران خان چینی صدر اور ان کی اہلیہ کی جانب سے دئیے گئے ظہرانے میں بھی شریک ہوئے جہاں 27 سے زائد سربراہان مملکت بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:بارش ہو گی یا نہیں۔۔ محکمہ موسمیات نے اہم خبر سنا دی

اس موقع پر وزیر اعظم نے امیر قطر سے بھی افغانستان سمیت اہم امور پرتبادلہ خیال کیا۔