آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

Oct 05, 2023 | 09:27:AM
 ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مائدہ وحید) ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ 

شہر لاہور میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم میں نمایاں بہتری محسوس کی گئی ہے جبکہ ماہرین کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ محمکہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جانے کا امکان ہے۔

 ہوا میں نمی کا تناسب 73فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پہلا نمبر پر آگیا ہے۔ آلودگی کی شرح 178ریکارڈ، لاہور امریکن سکول 208،سی ای آر پی آفس میں شرح 189ریکارڈ، سید مراتب علی روڈ188، شاہراہ قائداعظم پر آلودگی کی شرح 184ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  روس یوکرین جنگ،امریکا نے بڑا فیصلہ کرلیا

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم خیبرپختونخوا، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں  موسم خشک رہے گا ،جبکہ پنجاب کے جنوبی اضلاع میں  دن کے اوقات میں موسم گرم رہے گا۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا اور جنوبی اضلاع  میں دن کے دوران موسم گرم رہے گا، ایسے ہی  سندھ کے بیشتر اضلاع  میں موسم  خشک اور دن کے دوران گرم  رہے گا ،جبکہ  کشمیر اور  گلگت بلتستان میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔