سونا  پہنچ سے باہر،مزید مہنگا ہوگیا

Mar 05, 2024 | 15:17:PM
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہے۔

جیولرز کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 700 روپے کا مزید اضافہ ہوگیا، جس سے فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 23 ہزار 900 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب ملک بھر میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 315 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔ دس گرام سونےکے بھاؤ بڑھ کر ایک لاکھ 91 ہزار 958 روپے ہوگئی۔

مزید پڑھیں: ایپل نے نئےمیک بک ائیر لیپ ٹاپ متعارف کرادیے

جیولرز کے مطابق سونے کے برعکس چاندی کی قیمت2600روپےفی تولہ پرمستحکم ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں  فی اونس سونا29 ڈالر کے اضافے سے 2135 ڈالر کا ہوگیا۔