میں نے غلطیاں کیں اور ان سے بہت کچھ سیکھا، نسیم شاہ

Jan 05, 2021 | 13:29:PM
 میں نے غلطیاں کیں اور ان سے بہت کچھ سیکھا، نسیم شاہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)‏ ظفر گوہرنے کہا ہے کہ فاسٹ بولرز نے بہت محنت کی ہے، ڈراپ کیچز مہنگے پڑے ہیں۔قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ ایک فاسٹ بولر کی حیثیت سے کوئی معذرت  پیش نہیں کروں گا، یہ وکٹ اچھی تھی، میں نے غلطیاں کیں اور ان سے بہت سیکھا۔

تفصیلات کے مطابق کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل ختم ہونے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‏ٹیسٹ کرکٹ آسان نہیں ہے، یہاں  مسلسل ایک ہی جگہ پر بولنگ کرنی ہوتی ہے، نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں ان کے خلاف غلطی کی گنجائش نہیں تھی، ‏کیچز ڈراپ ہونے کا دکھ ہوا لیکن یہ کھیل کا حصہ ہے،‏نو بالز ہونے سے اعتماد میں کمی آتی ہے، زیادہ زور لگانے کی وجہ سے بھی نو بالز ہوئیں، ‏پریکٹس میچز میں نو بال نہیں ہوئے، نوبالز سے سے نقصان بہت ہوا، دو آوٹ اسی کی نظر ہوئے، کوشش ہو گی کہ آئندہ  نوبالز پر قابو پائیں۔

ظفر گوہر نے کہا کہ ‏بیٹنگ لائن اپ اس قابل ہے کہ ہم ایک لمبا ٹوٹل کرسکتے ہیں، ‏ہمیں صرف ایک لمبی اننگز اور اس کے ساتھ کچھ پارٹنر شپ کی ضرورت ہے،‏ دو دن ہم نے بیٹنگ کرنی ہے کوشش ہے کہ جتنا زیادہ وقت کریز پر گزارسکیں، ‏میرا کردار ایک آل راؤنڈر کا ہے، وہی ادا کرنے کی کوشش کررہا ہوں، ‏کرکٹ میں کیچز ڈراپ بھی ہوتے ہیں اور اچھے کیچز پکڑے بھی جاتے ہیں، ٹرننگ پوائنٹ وہی تھا جب ہنری نکلس نو بال پر کیچ ہوئے، ‏فاسٹ بولرز نے بہت محنت کی ہے، ڈراپ کیچز مہنگے پڑے ہیں۔