گردوارہ کرتارپور میں صفائی کا عمل مکمل،سکھ برادری کااظہارتشکر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشتیاق ربانی )گردوارہ کرتارپور صاحب کے احاطے سے پانی نکالنے کے بعد صفائی کا کام مکمل کر لیا گیاجس میں انتظامیہ کے ساتھ رینجر اہلکاروں نے بھی حصہ لیا،سکھ برادری نے فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر،وزیرا عظم اور وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا ہے ۔
بھارتی آبی جارحیت کی وجہ سے گردوارہ صاحب میں سیلابی پانی داخل ہوگیا تھا،سکھ برداری نے کرتارپور کی صفائی پر پاکستانی حکومت کاشکریہ اداکیاہے.
یہ بھی پڑھیں:غز ہ میں حماس نے جامع جنگ بندی معاہدے پر آمادگی ظاہر کر دی
کرتارپور پراجیکٹ مینجمنٹ،سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی اور ضلعی و تحصیل انتظامیہ نے دن رات کام کیا، سول انتظامیہ کے ساتھ ساتھ رینجر اہلکاروں نے بھی صفائی مہم میں حصہ لیا۔