قبروں سے بچوں کی لاشیں نکالنے والا ملزم گرفتار 

Oct 04, 2023 | 10:00:AM
 لاہور میں قبروں سے بچوں کی میتیں نکالنے والے درندہ صفت ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم مانی اب تک 5 بچوں کی لاشیں قبروں سے نکال کر باہر پھینک چکا تھا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین) لاہور میں قبروں سے بچوں کی میتیں نکالنے والے درندہ صفت ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم مانی اب تک 5 بچوں کی لاشیں قبروں سے نکال کر باہر پھینک چکا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم ذہنی معذور معلوم ہوتا ہے۔ مانی نامی ملزم کو ساندہ پولیس نے گرفتار کیا۔ ملزم کے خلاف دفعہ 297 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:   غربت سے تنگ شخص نے اپنے ہی گھر کو آگ لگا ڈالی

پولیس حکام کا مزید کہنا تھاکہ ملزم  لاش کو قبر سے 10 سے 15 گز کے فاصلے پر رکھ دیتا تھا۔ ملزم مانی لاش کے ورثا کو اپنی کارروائی کی اطلاع بھی خود کرتا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔