آج موسم کیسا رہے گا۔۔؟

Oct 04, 2021 | 12:22:PM
محکمہ موسمیات،بارش
کیپشن: آسمان پر بادلوں کا خوبصورت منظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24 نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم وسطی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں  کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اس کے علاوہ اسلام آباد میں آج صبح اور رات کے دوران تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع  خطۂ پوٹھوہار، سیالکوٹ، ناروال، گوجرانوالہ، لاہور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال اور بہاولنگر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، کوہستان، بونیر، مردان، پشاور، نوشہرہ، وزیرستان، بنوں، کوہاٹ اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں آج موسم خشک اور گرم رہے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  چکن پھر مہنگا۔۔آج کا ریٹ جانیے