وزارت قانون و انصاف کے وفد کی لاہور ہائیکورٹ آمد،ڈپٹی اٹارنی جنرل سے ملاقات

Mar 04, 2024 | 23:49:PM
وزارت قانون و انصاف کے وفد کی لاہور ہائیکورٹ آمد،ڈپٹی اٹارنی جنرل سے ملاقات
کیپشن: لاہور ہائیکورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)لاہور ہائی کورٹ میں وفاق کے زیر سماعت کیسز کو بروقت نمٹانے کے حوالے سے بڑی پیشرفت ہوئی ہے ، وفاقی حکومت کے لا افسران کی کارکردگی، کیس مینجمنٹ آن لائن مقدمات کی تفصیل اور کارروائی کو مانیٹر کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل خرم شہزاد مغل کی سربراہی میںاقوام متحدہ کے نمائندے نعیم گل خان ،ڈائریکٹر محکمہ قانون جمال شاہ سمیت پانچ رکنی وفد نے لاہور ہائیکورٹ میں ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ سے ملاقات کی اور ہائیکورٹ میں وفاق کے زیر التوا کیسز، لا افسران کی کارکردگی، آن لائن کیس مینجمنٹ سسٹم بارے تبادلہ خیال کیا،ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ نے آن لائن کیس مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کو وقت کی اہم ضرورت قرار دے دیا ۔
 ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا اس کیس مینجمنٹ سسٹم سے آن لائن مقدمات کی تفصیل، اٹارنی جنرل آفس ،وزارت قانون اور وفاقی ادارے ایک پلیٹ فارم پر کام کر سکیں گے ، ملاقات میں وفاق کے لاہور ہائی کورٹ میں زیر التوا کیسز کو بروقت نمٹانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وزارت قانون و انصاف کے ایڈیشنل ڈائریکٹر گلفام حمید ،ڈپٹی ڈائریکٹر علی عباس سمیت دیگر موجود تھے جبکہ اس موقع پر وفاقی حکومت کے لاءافسران سردار رفاقت علی ڈوگر ، چوہدری نصیر گوجر ، خالد وڑائچ ، اعجاز رحمت بسرا ، زین قریشی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:محمود خان اچکزئی کی صدارتی انتخاب میں حمایت کی درخواست جماعت اسلامی نے کیا کہا؟اندر کی خبر آگئی