سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر  انتقال کرگئے

Mar 04, 2022 | 11:17:AM
روڈ مارش دل کا دورہ پڑنے کے بعد کومہ میں چلے گئے تھے،
کیپشن: سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد) آسڑیلیا کے سابق وکٹ کیپر روڈ مارش کا ایڈیلیڈ میں انتقال ہوگیا۔دل کی تکلیف کے باعث وہ  کومہ میں چلے گئے تھے۔

تفصیلات کےمطابق سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر روڈ مارش 74سال کی عمر میں انتقال کرگئے.سابق وکٹ کیپر بلز ماسٹرز چیریٹی گروپ کے ایک پروگرام کے لیے بنڈابرگ میں تھے اس سے پہلے کہ انھیں مبینہ طور پر منتظمین جان گلان ویل اور ڈیوڈ ہلیئر نے ہسپتال بھی منتقل کیاگیا تھا۔

وہ گزشتہ ہفتے کوئینز لینڈ میں دل کا دورہ پڑنے کے بعد آج صبح ایڈیلیڈ میں انتقال کر گئے۔ان کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ روزلین اور تین بیٹےڈین، پال اور جیمی ہیں۔

ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بیٹے پال مارش کا کہناتھا کہ ان کے والد "آج صبح پرامن طور پر انتقال کر گئے"۔"وہ ایک ناقابل یقین شوہر، والد اور دادا رہے ہیں اور ہم بہت خوش قسمت رہے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ رہیں۔

 مارش نے آسڑیلیا کی جانب سے 1970 سے لیکر 1984 تک 96 ٹیسٹ میچ جبکہ وکٹ کے پیچھے 355 کھلاڑیوں کو سٹمپ آؤٹ کیا۔وہ 2016 میں استعفیٰ دینے سے قبل آسٹریلیا کے چیئرمین آف سلیکٹرز کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

https://www.24urdu.com/digital_images/large/2022-03-04/news-1646375233-5228.jpg
 

API Response: