وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نااہل قرار

Jul 04, 2023 | 12:59:PM
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نااہل قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( مہتاب الرحمٰن)وزیر اعلیٰ  گلگت بلتستان خالد خورشید نااہل ہوگئے۔جی بی چیف نے وزیراعلیٰ کو نااہل قرار دیا ۔

وزیراعلیٰ جی بی کے خلاف جعلی ڈگری کیس میں نااہلی کے لئے چیف کورٹ میں کیس کی سماعت کی گئی ۔

خالد خورشید کے مقابلے میں الیکشن لڑنے والے پیپلز پارٹی کے عبدالحمید اور (ن) لیگ کے رانا فرمان علی نے خالد خورشید کی ڈگری کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا تھا جس پر چیف الیکشن کمشنر نے وزیراعلیٰ کو نوٹس جاری کردیا تھا۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ڈگری لندن کی تھی لیکن جس کی تصدیق لندن کی یونیورسٹی کی جانب سے نہیں کی گئی تھی۔

ضرور پڑھیں :دہشتگردی قابل مذمت،بھارت پوائنٹ سکورنگ نہ کرے۔وزیراعظم

اس سے قبل وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی گئی تھی، وزیراعلیٰ کے جی بی  کی اسمبلی تحلیل کرنے کے ممکنہ پلان کو ناکام بنانے کیلئے اپوزیشن اراکین نے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ۔ 

وزیراعلیٰ خالد خورشید کے جی بی  کی اسمبلی تحلیل کرنے کے ممکنہ پلان کو ناکام بنانے کے لئے اپوزیشن اراکین نے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ہے۔ذرائع کے مطابق  وزیراعلی ٰکے خلاف تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کے نو اراکین نے جمع کرائی ہے۔ وزیراعلیٰ خالد خورشید  نے گلگت بلتستان اسمبلی تحلیل کرنے کے لئے مشاورت شروع کررکھی ہے۔

یاد رہے خالد خورشید پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھی اور پارٹی کے سینئر رہنما ہیں۔