ورلڈ ریکارڈ،ایم بی بی ایس گریجویٹ نے نئی تاریخ رقم کردی

Dec 04, 2022 | 12:34:PM
فائل فوٹو
کیپشن: ورلڈ ریکارڈ،ایم بی بی ایس گریجویٹ نے نئی تاریخ رقم کردی
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک ) امیر الدین میڈیکل کالج کے ایم بی بی ایس گریجویٹ حافظ محمد ولید ملک نے 29 گولڈ میڈلز اپنے نام کرکے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حافظ محمد ولید ملک نے اپنے تعلیمی سفر میں 29 گولڈ میڈلز جیت کر تاریخ رقم کردی جبکہ اس سے گزشتہ ریکارڈ کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کی ایم بی بی ایس طالبہ کے پاس تھا۔کنگ ایڈورڈ کالج کی طالبہ نے 23 طلائی تمغے جیت کر ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا۔ حافظ ولید ملک کا کہنا ہے کہ شروع میں مجھے جدوجہد کرنی پڑی تاہم آہستہ آہستہ وقت اور محنت کے ساتھ میں کامیاب ہوگیا۔

واضح رہے کہ گولڈ میڈل حاصل کرنے کا معیار ہر سمسٹر میں 85 فیصد سے زائد نمبر یا سب سے زیادہ نمبر یا چوٹی کی پوزیشن حاصل کرنا ہے۔ حافظ ولید ملک کی کامیابی پر ان کے والد نے بھی مسرت کا اظہار کیا۔

حافظ ولید ملک کے والد کا کہنا ہے کہ میرے تمام بچوں نے تمغے جیتے ہیں لیکن ولید نے شروع سے ہی سب سے زیادہ میڈلز اپنے نام کیے۔ ولید ملک کے علاوہ محمد شیراز نے 21 جبکہ ڈاکٹر اسماء نے 10 میڈلز اپنے نام کیے۔