پہلا ای سپورٹس ٹورنامنٹ  مارچ2021 میں ہو گا، فواد چودھری

Dec 04, 2020 | 13:15:PM
پہلا ای سپورٹس ٹورنامنٹ  مارچ2021 میں ہو گا، فواد چودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے پاکستان کا پہلا ای سپورٹس ٹورنامنٹ  مارچ20 21 میں کروانے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  فواد چودھری نےمشہور یوٹیوبر وقار ذکا کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران بتایا کہ پاکستان کاپہلے ای سپورٹس ٹورنامنٹ  آئندہ برس مارچ میں منعقد کروایا جائے گا۔ 

وفاقی وزیر  کا مزید کہنا تھا کہ ای گیمنگ کا شمار اب دنیا کی بڑی انڈسٹریز میں ہوتا ہے جس کا حجم 90 ارب ڈالرز کے برابر ہے، ای سپورٹس ٹورنامنٹ کے ذریعے پاکستان میں الیکٹرانک گیمنگ انڈسٹری کو دنیا بھر میں فروغ ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا  کہ ای گیمنگ پیسے کمانے والی صنعت ہے جس میں ہر سال 20 فیصد کا اضافہ ہورہا ہے، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں شرکت کے خواہش مند پاکستانی گیمرز کو ہرممکن مدد فراہم کرے گی۔ فواد چودھری کا کہنا تھا  کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی ویب سائٹ پر ایک علیحدہ لنک بنایا جائے گا جہاں گیمرز اپنی پروفائل رجسٹرڈ کرسکیں گے۔