علی ظفر اور میشا شفیع کیس:ویڈیو لنک پر جرح کی درخواست خارج

Apr 04, 2022 | 15:34:PM
علی ظفر اور میشا شفیع کیس، فائل فوٹو
کیپشن: علی ظفر اور میشا شفیع کیس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سیشن کورٹ نے گلوکارہ میشا شفیع کی ویڈیو لنک پر جرح کرنے کی درخواست خارج کر دی۔

 تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج خان محمود کی عدالت میں گلوکارہ میشا شفیع کیخلاف گلوکار علی ظفر کے ہتک عزت کے دعوٰی کی سماعت ہوئی۔ ملزمہ میشا شفیع نے کینیڈا سے اپنے وکیل کے ذریعے عدالت میں درخواست دی کہ وہ بچی کے کورونا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے کینیڈا آچکی ہے۔ استدعا ہے کہ کینیڈا سے ویڈیو لنک کے ذریعے جرح کرائی جائے۔

عدالت نے درخواست کو خارج کرتے ہوئے دو صفحات پر مشتمل فیصلے میں لکھا کہ پاکستان کی عدالتوں کےاوقات کینیڈا کے وقت سے نہیں ملتے،درخواست قابل قبول نہیں ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:      سحری کے وقت کیا کھایا جائے اور کس سے بچا جائے؟