ویسٹرن یونین کا افغانستان پیسے بھیجنے کی سہولت بحال کرنے کا فیصلہ

Sep 03, 2021 | 22:30:PM
 ویسٹرن یونین کا افغانستان پیسے بھیجنے کی سہولت بحال کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)دنیا بھر میں رقم کی ترسیل کی سب سے بڑی کمپنیوں میں سے ایک ویسٹرن یونین نے کہا ہے کہ وہ افغانستان پیسے بھیجنے کی اپنی سروس بحال کر رہے ہیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات ویسٹرن یونین کے صدر برائے ایشیا، یورپ، افریقہ و مشرقِ وسطی یاں کلاڈ فراہ نے کہی۔ویسٹرن یونین نے دو ہفتے قبل افغانستان میں اپنے آپریشنز معطل کر دیے تھے۔
یاں کلاڈ فراہ نے کہا کہ یہ فیصلہ ملک پر طالبان کے قبضے کے بعد انسانی بہبود کی سرگرمیوں کو بحال کرنے کی امریکی کوششوں کا حصہ ہے۔انھوں نے کہاکہ افغانستان میں ہمارا زیادہ تر کاروبار باہر سے آنے والے ان پیسوں پر ہے جس سے یہاں لوگ اپنی بنیادی ضروریات پوری کرتے ہیں۔ اس لئے ہمارے پاس یہ وجہ ہے اور اسی لئے ہم اپنا کاروبار دوبارہ شروع کرنا چاہتے ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں۔جویریہ عباسی کی ساڑھی میں بال باسکٹ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل