عدالت کا شیرافضل مروت کو پیشگی اجازت کے بغیر گرفتار نہ کرنے کا حکم

Oct 03, 2023 | 14:09:PM
 اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالت کی پیشگی اجازت کے بغیر پی ٹی آئی کے لیگل ٹیم کے رکن شیر افضل مروت کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالت کی پیشگی اجازت کے بغیر پی ٹی آئی کے لیگل ٹیم کے رکن شیر افضل مروت کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی لیگل ٹیم کے رکن شیر افضل مروت کی درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران ہائیکورٹ نے پولیس اور دیگر فریقین سے شیر افضل مروت کےخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کیں۔

دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا یہ بھی بتائیں کہ شیر افضل مروت کا نام ای سی ایل میں تو شامل نہیں؟

یہ بھی پڑھیں:  جلاؤ گھیراؤ کیس: یاسمین راشد،خدیجہ شاہ سمیت دیگر کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع

 فریقین کے دلائل سننے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے پولیس کو پیشگی اجازت کے بغیر شیر افضل مروت کی گرفتاری سے روک دیا اور کیس کی مزید سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں شیر افضل مروت اور (ن) لیگ کے افنان اللہ کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس میں دونوں نے ایک دوسرے کو بری  طرح پیٹا تاہم بعد میں افنان اللہ نے شیر افضل مروت کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔