جلاؤ گھیراؤ کیس: یاسمین راشد،خدیجہ شاہ سمیت دیگر کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع

Oct 03, 2023 | 13:15:PM
انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں سابق وزیر خزانہ کی بیٹی خدیجہ شاہ، عالیہ حمزہ، عایشہ علی بھٹہ اور طیبہ امبرین سمیت دیگر کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کر دی۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی)  انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں سابق وزیر خزانہ کی بیٹی خدیجہ شاہ، عالیہ حمزہ، عایشہ علی بھٹہ اور طیبہ امبرین سمیت دیگر کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کر دی۔ 

عدالت نے ملزمان کو 17 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔  خدیجہ شاہ سمیت دیگر خواتین کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔

دوسری جانب عسکری ٹاور حملہ کیس کے معاملے پر عدالت نے دو مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کر دی۔ 

مزید پڑھیں:  پوری قوم منتظر ،نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان آرہے ہیں:رانا ثنا اللّٰہ

ڈاکٹر یاسمین راشد کو جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ انسداد دھشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔ عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو 17 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔