پاک آرمی کی شوٹنگ گیلری میں مقابلے، 41 بین الاقوامی شوٹرز    کی شرکت 

Oct 03, 2021 | 15:01:PM
پاک، آرمی، شوٹنگ، مقابلے
کیپشن: شوٹنگ مقابلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور گیریژن میں پاک آرمی کی شوٹنگ گیلری میں مقابلے ۔41 بین الاقوامی شوٹرز  سمیت 50  سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ مقابلے ملٹری سپورٹس کونسل کے تحت منعقد ہوئے۔کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبد العزیز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔روس، فرانس، سری لنکا، فلسطین، کینیا سمیت بین الاقوامی شرکاء مقابلوں کا حصہ ہیں۔

 آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ مقابلوں کا نصب العین"دوستی بذریعہ کھیل"ہے، ایران، گنی اور نیپال کےحکام مقابلوں میں شریک ہیں۔ یہ مقابلے 9 اکتوبر 2021 تک لاہور گیریژن شوٹنگ گیلری میں جاری رہیں گے، جس میں شاٹ گن شوٹنگ کے مختلف ایونٹس شامل ہیں، جن میں ٹریپ اور سکیٹ شوٹنگ مردوں اور عورتوں دونوں کے لئے ہے۔ یاد رہے پاکستان دوسری بار بین الاقوامی فوجی چیمپئن شپ کا انعقاد کر رہا ہے۔ 
یہ بھی پڑھیں: چائے 2 نہیں ایک کپ، اے سی کااستعمال کم، PCBملازمین اخراجات کنٹرول کریں، رمیز راجہ