چائے 2 نہیں ایک کپ، اے سی کااستعمال کم، PCBملازمین اخراجات کنٹرول کریں، رمیز راجہ

Oct 03, 2021 | 14:32:PM
چیئرمین, پاکستان ,کرکٹ بورڈ ,رمیز راجہ
کیپشن: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نےملازمین کو اخراجات کم کرنے حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا ہےکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو نمبر ون بنانا ہے۔

تفصیلات کےمطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نےکہا ہے کہ جیسے بھی ممکن ہو فوری طور پر اخراجات کم کریں، رمیز راجہ نے ملازمین سے ملاقات میں واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے  2 نہیں 1 کپ چائے پئیں، اے سی کم استعمال کریں، دفاتر سے جاتے ہوئے لائٹس ضرور بند کر کے جائیں۔چیئرمیں رمیز راجہ نےبڑی تنخواہوں والوں کو بھی مستقبل کا پیغام دے دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو نمبر ون بنانا ہے، نمبر ون ٹیم نہیں ہو گی تو سب کے رہنے کا جواز نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ کا بیٹا منشیات پارٹی میںVIPگیسٹ، پکڑے جانے پر جرم کا اقرار