گراؤنڈ میں محمد شامی سجدہ کرتے ہوئے رک گئے،وجہ کیا بنی؟

Nov 03, 2023 | 09:48:AM
ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف 5 وکٹیں حاصل کرنے کے بعد بھارتی بولر محمد شامی  سجدہ ریز ہونے لگے لیکن رُک گئے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف 5 وکٹیں حاصل کرنے کے بعد بھارتی بولر محمد شامی  سجدہ ریز ہونے لگے لیکن رُک گئے۔ 

آج سری لنکا و بھارت کے درمیان ورلڈکپ کے 33 ویں میچ میں بھارتی فاسٹ باؤلر محمد شامی نے تاریخ رقم کر دی۔ سری لنکا کو یکطرفہ مقابلے میں 302 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر بھارت نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ بھارت کے 358 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن بیٹنگ لائن اپ صرف 55 رنز ہی بنا سکی اور محمد شامی نے صرف 18 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مذکورہ میچ میں 5 وکٹیں حاصل کرنے کے بعد محمد شامی بڑی خوشی ملنے پر اللہ پا ک کے آگے سجدہ ریز ہونے لگے مگر پھر کوئی بات یاد آگئی اور رک گئے۔

اب سوشل میڈیا صارفین کا اس حوالے سے یہ کہنا ہے کہ شامی صرف اس لیے رک گئے کہ وہ حقیقت میں ہیں تو مسلمان مگر ہندو ملک میں رہنے کے باعث کوئی بھی ایسا عمل کرنے سے ڈرتے ہیں کہ جس سے انہیں برا بھلا کہا جائے۔

مزید پڑھیں: غزہ پراسرائیلی بربریت برقرار، ہلاکتوں کی تعداد 9000 سے تجاوز

واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف شاندار بولنگ کرکے 5 وکٹیں لینے کے بعد محمد شامی ورلڈکپ مقابلوں میں بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باؤلر بن گئے ہیں۔