عمران خان اورثاقب نثار کیخلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر

May 03, 2023 | 18:48:PM
عمران خان اورثاقب نثار کیخلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر
کیپشن: عمران خان اور ثاقب نثار، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حکومت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اورسابق چیف جسٹس ثاقب نثار کیخلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کر دیا،ریفرنس الیکشن ایکٹ2017 اور آئین کے آرٹیکل 218 تین کے تحت دائر کیاگیا،رشوت لینے کے الزامات پر قانونی کارروائی کی استدعاکی گئی ہے۔
عمران خان اور ثاقب نثار کیخلاف ریفرنس ملک احمد خان اور عطا اللہ تارڑ نے دائر کیا،ریفرنس کے ہمراہ ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک کا متن لگایا گیا،پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈرز کی فہرست دیگر دستاویزات اور ریکارڈ بھی پیش کیاگیاہے،ریفرنس میں عمران خان، ثاقب نثار ،نجم ثاقب اور ابوذرچودھری کو فریق بنایا گیاہے،میاں عزیر، اعجازچودھری اور اسد عمر کو بھی فریق بنایاگیاہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا پنجاب میں 14 مئی کو الیکشن کے انعقاد کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع
ریفرنس میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کو پارٹی چیئرمین کے عہدے سے معطل کیا جائے ، ریفرنس میں کہاگیاہے کہ مالی اور اخلاقی کرپشن کی بنا پر شکایت دائر کررہے ہیں ،انتخابی ٹکٹوں کی خریدوفروخت جاری ہے، ایک سیاسی جماعت نے جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی ہیں ،الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کارروائی کرے ۔
ریفرنس میں مزید کہا گیاہے کہ آڈیو لیک میں اعتراف کیاگیا کہ ثاقب نثار ڈیل میں ملوث ہے، ثاقب نثار، اعجاز چودھری اسد عمر نے سہولت کاری کی،الیکشن کمیشن تحقیقات کرائے اور ملزمان کو سزا دے ۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کا نیایکارڈ، قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی