مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے،کوئی پرسان حال نہیں:حمزہ شہباز 

Mar 03, 2021 | 10:01:AM
مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے،کوئی پرسان حال نہیں:حمزہ شہباز 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے،غریب کا کوئی پرسان حال نہیں ۔ ایک دن میں مرغی کے گوشت کی قیمت47 روپے کلو بڑھ گئی، ڈوبتی معیشت کو سہارا نہ دیا گیا تو قوم کو پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔عوام کو مسائل کی دلدل سے باہر نکالیں گے۔

اسلام آباد روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے سینٹ الیکشن کے موقع پر اسلام آباد آنےکی دعوت دی، ان کی دعوت پر جا رہا ہوں۔ایک سوال کے جواب میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی سینٹ کا الیکشن جیت جائیں گے۔ حکومت کے آٹا چینی اور ادویات سمیت متعدد سکینڈلز سامنے آ گئے۔انہوں نے کہا کہ احتساب کا نعرہ لگانے والے بی آر ٹی کیس میں حکم امتناع کے پیچھے چھپے ہوئے ہیں، فارن فنڈنگ کیس میں اکبر ایس بابر الیکشن کمیشن میں دھکے کھا رہے ہیں لیکن انہیں انصاف نہیں مل رہا۔حکومت کام نہیں کرتی، جب کوئی ناگہانی آفت آتی ہے تو سول ادارے فوج کو بلا لیتے ہیں۔