لاہور میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ تیز بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

Jul 03, 2023 | 20:58:PM
لاہور میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ تیز بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا
کیپشن: بارش کا منظر(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے،تیز ہوا اور بارش سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا،گرمی سے مرجھائے عوام کے چہروں پر بھی رونق آ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق بارش سے شہر کا موجودہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا ،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد جبکہ شہر میں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہے،محکمہ موسمیات نے 8 جولائی تک شہر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
دوسری جانب ترجمان لیسکو کاکہناہے کہ لیسکو ریجن کے مختلف علاقوں میں شدید آندھی اور تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے،شدید آندھی اور بارش کے باعث ناردرن، ایسٹرن اور شیخوپورہ سرکل سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جبکہ اندرون لاہور میں بھی تیز گرد آلود ہواوں اور بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یااللہ خیر!!پاکستان کا بڑا صوبہ زلزلے سے لرز اٹھا
ترجمان کاکہناہے کہ لیسکو ریجن کے اس وقت 90 فیڈرز سے بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل ہوئی ہے، لیسکو چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر فیلڈ سٹاف کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے،بارش کی شدت میں کمی کے ساتھ ہی بجلی بحالی کا عمل شروع کردیا جائے گا۔
ترجمان کا کہناتھا کہ لیسکو صارفین سے التماس ہے کہ خراب موسم کے دوران خود کو اپنے بچوں کو اور اپنے جانوروں کو بجلی کی تنصیبات سے دور رکھیں،کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں فی الفور لیسکو کے عملے کو مطلع کریں،ترجمان کاکہناہے کہ لیسکو ریجن میں خراب موسم کے پیش نظر لیسکو انتظامیہ کی معزز صارفین سے تعاون کی اپیل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری، انسداد دہشتگردی عدالت سے اہم خبر آگئی